ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ شیروں کے تحفظ میں ہندوستان نے قابل ذکر کام کیا ہے اور وہ اس بارے میں دوسرے ممالک کو ان کے رہنے کیلئے اچھے انتظامات کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی اور صلاحیت میں تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے شیروں کے تحفظ پر یہاں ہوئی تیسری ایشیائی وزارتی کانفرنس کے اختتام پر منعقد ہ پریس کانفرنس میں
کہا کہ شیروں کے تحفظ میں ہندوستان نے ایک مثال پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 17 فیصد ہے جبکہ اس کے پاس دنیا کی صرف ڈھائی فیصد زمین ہے لیکن مسلسل کوششوں سے ہندوستان میں شیروں،ان کے رہنے کیلئے اچھے انتظامات کو فروغ دینے اور پناہ گاہوں کی تعداد مسلسل میں اضافہ ہوا ہے. ہر ملک کو اپنی حالات کے مطابق ہندوستان کی طرح کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔